Posts

Showing posts from April, 2019
Image
دینی و عصری تعلیم کی تقسیم کا ذمہ دار کون؟ مولانا زاہد الراشدی [۲۱، مارچ ۲۰۱۹ء کو جامعہ خیر المدارس ملتان کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کا خلاصہ] بعد الحمد والصلوٰۃ! جامعہ خیر المدارس ملتان میں حاضری میرے لئے سعادت کی بات ہے، یہ ہمارے بزرگوں کی جگہ ہے، رائیس الاخیار حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمہ اللہ تعالیٰ کے فیوض و برکات کا مرکز ہے، آج یہاں ملک بھر کے أخیار کا اجتماع ہے اور اس میں حاضری و شرکت کا موقع فراہم کرنے پر حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کا شکرگزار ہوں، مجھے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں علماء کرام کی ذمہ داریوں اور ان کو در پیش چیلنجز کے حوالہ سے کچھ عرض کروں، یہ ایک اہم مگر پھیلا ہوا موضوع ہے جس پر گفتگو کے بیسیوں پہلو ہیں جن میں سے صرف ایک پہلو پر چند معروضات پیش کروں گا ، وہ یہ کہ آج دینی مدارس اور کالجوں کے نصاب و نظام کو یکساں بنانے کی بات کی جا رہی ہے اور تقاضہ کیا جا رہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کو یک جا کر کے ایک ہی نصاب و نظام ملک میں رائج کیا جائے، یہ ایک اچھی بات ہے مگر اس سے قبل اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ دونوں تعلیمی نصاب الگ کیوں ہوئ