Posts

Showing posts from May, 2019

سیرت النبی قسط 2

Image
*سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ قسط: 2*  *عربوں کی تاریخ '' عرب اقوام ''* مؤرخین عرب قوم کو تین گروہوں میں تقسیم کرتے ہیں: *عرب بائدہ:* یہ قدیم عرب لوگ ہیں جو اس ملک میں آباد تھے، ان میں قوم عاد و ثمود کا نام آپ میں سے اکثر نے سن رکھا ہوگا، ان کے علاوہ عمالقہ، طسم، جدیس، امیم وغیرہ بھی اہم ہیں۔ ان لوگوں نے عراق سے لےکر شام اور مصر تک سلطنتیں قائم کرلی تھیں، بابل اور اشور کی سلطنتوں اور قدیم تمدن کے بانی یہی لوگ تھے۔ یہ قومیں کیسے صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، اس کے متعلق تاریخ ہمیں تفصیل سے کچھ بتانے سے قاصر ہے، لیکن اب بابل، مصر، یمن اور عراق کے آثار قدیمہ سے انکشافات ہورہے ہیں اور کتابیں لکھی جارہی ہیں، جبکہ قوم عاد و ثمود کے حوالے سے قرآن مجید ہمیں بتاتا ہے کہ یہ قومیں اللہ کی نافرمانی اور سرکشی میں جب حد سے بڑھ گئیں تو ان کو عذاب الہی نے گھیر لیا اور یہ نیست و نابود ہوگئیں۔ *عرب عاربہ:* عرب عاربہ کو بنو قحطان بھی کہا جاتا ہے، یہ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام بن نوح کی اولاد سے ہیں اور یہ لوگ قدیم عرب (عاد ثمود وغیرہ) کی تباہی اور جزیرہ نما عرب سے مٹ جانے کے بعد یہا

سیرت النبی کریم قسط 1

Image
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ روزانہ ایک قسط آپ حضرات کی خدمت میں شئیر کی جائے گی ۔ آپ آگے خوب شئیر کریں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹ میں ضرور کریں۔ *سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ قسط: 1*  *سرزمینِ عرب اور قومِ عرب کا مختصر جائزہ:* آج سے سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے تذکرہ سے پہلے بہت ضروری ہے کہ آپ کو سرزمین عرب اور عرب قوم اور اس دور کے عمومی حالات سے روشناس کرایا جاۓ، تاکہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے وقت عرب اور دنیا کے حالات کیسے تھے۔ ملک عرب ایک جزیرہ نما ہے، جس کے جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں خلیج فارس و بحیرہ عمان، مغرب میں بحیرہ قلزم ہے، تین اطراف سے پانی میں گھرے اس ملک کے شمال میں شام کا ملک واقع ہے، مجموعی طور پر اس ملک کا اکثر حصہ ریگستانوں اور غیر آباد، بےآب و گیاہ وادیوں پر مشتمل ہے، جبکہ چند علاقے اپنی سرسبزی اور شادابی کے لیے بھی مشھور ہیں۔ طبعی لحاظ سے اس ملک کے پانچ حصے ہیں۔ *یمن:* یمن جزیرہ عرب کا سب سے زرخیز علاقہ