حج کا مجموعہ خرچ (سروے کے مطابق)

سعودی عرب میں کچھ عرصہ رہنے کے سبب یہ حساب کتاب کرنے کے قابل ہوا ہوں، ملاحظہ فرمائیں :

جدہ یا مدینہ کا لاہور سے ریٹرن ٹکٹ 1000 ریال تک مل سکتا ہے.

مدینہ میں سو ریال اور مکہ میں 250 ریال تک فی دن مناسب ہوٹل مل سکتا ہے. پندرہ دن کے حساب سے 250*15+100*15= 5250 ریال

ایک فرد کا پندرہ دن کا کھانا پینا بہت اچھے معیار کا زیادہ سے زیادہ 400-500 ریال.

مکہ سے مدینہ اچھے معیار کی وین کا کرایہ 60 ریال، واپسی ملاکر 120 ریال، ایئرپورٹ سے ہوٹل آنا جانا بھی شامل کر لیں تو زیادہ سے زیادہ 300-400 ریال.

سب ملا کر زیادہ سے زیادہ 7150 ریال تک خرچہ ہے. مکہ میں منی و عرفات وغیرہ کی بسیں ویسے تو مفت چلتی ہیں لیکن ان کا بھی خرچہ شامل کرلو تو حج کا خرچ 7500 ریال سے زیادہ نہیں ہوسکتا.
پاکستانی روپے میں 279،000 روپے کا حج جس میں حکومت کی طرف سے کوئ سبسڈی نہ دی جائے.

حکومت مانگ رہی ہے 430،000 ہزار روپے تقریباً.

یہ سارا خرچ بھی حج سے 6 ماہ پہلے لے کر بنکوں میں رکھا جاتا ہے اور اس پر سود کمایا جاتا ہے۔

حکومت حج سے کمائی کررہی ہے، سود بھی وصول کر رہی ہے، کجا یہ کہ سبسڈی دے. اب بھی اگر کوئی عمران کی اندھی تقلید میں اس عمل کا دفاع کرے تو میری دعا ہے کہ تم لوگوں کو اللہ اس سعادت سے محروم رکھے.

 منجانب: الشیخ Abdul Aziz حفظہ اللہ
مدرس : جامعہ عمر خطاب
 https://www.facebook.com/hjjjz/


Comments

Popular posts from this blog

سیرت النبی کریم قسط 1

مخزن الاخلاق Makhzan Ikhlaq #ikhlaq اخلاق