سیرت النبی کریم قسط 1
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ روزانہ ایک قسط آپ حضرات کی خدمت میں شئیر کی جائے گی ۔ آپ آگے خوب شئیر کریں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹ میں ضرور کریں۔ *سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ قسط: 1* *سرزمینِ عرب اور قومِ عرب کا مختصر جائزہ:* آج سے سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے تذکرہ سے پہلے بہت ضروری ہے کہ آپ کو سرزمین عرب اور عرب قوم اور اس دور کے عمومی حالات سے روشناس کرایا جاۓ، تاکہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے وقت عرب اور دنیا کے حالات کیسے تھے۔ ملک عرب ایک جزیرہ نما ہے، جس کے جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں خلیج فارس و بحیرہ عمان، مغرب میں بحیرہ قلزم ہے، تین اطراف سے پانی میں گھرے اس ملک کے شمال میں شام کا ملک واقع ہے، مجموعی طور پر اس ملک کا اکثر حصہ ریگستانوں اور غیر آباد، بےآب و گیاہ وادیوں پر مشتمل ہے، جبکہ چند علاقے اپنی سرسبزی اور شادابی کے لیے بھی مشھور ہیں۔ طبعی لحاظ سے اس ملک کے پانچ حصے ہیں۔ *یمن:* یمن جزیرہ عرب کا سب سے زرخیز علاقہ
Comments