مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل صاحب کی شخصیت کو سمجھٸے۔
۔یہ تحریر انکےلیے ہےجو ہروقت مولاناطارق جمیل صاحب پرتنقید کرتے ہیں ایک بار ضرور پڑھکر دیکھیں۔مولنا طارق جمیل صاحب عمران خان کو وزارت عظمی کی مبارک باد بھی دینے گۓ اور دعوت بھی دی ، یہی ایک داعی حقیقی کا کام ہے ۔
مولنا نے اس ملاقات کا ذکر اپنے بیان میں بھی کیا ہے
عمران خان سے مولنا کیا نذر و نیاز لے کر لوٹے ، کوئی ٹائیگر اس کی وضاحت کر دے یا یہ کہہ دے کہ مولنا جتنی بار عمران خان سے ملنے گۓ کسی ادنی مفاد کے لیے گۓ ؟

مولنا عمران خان سے ملنے جائیں تو آسمان سر پہ اٹھا لیا جاتا ہے کہ ایک ربانی عالم عمران خان کے ہاں گۓ ہیں
مولنا تو سراج الحق صاحب کے پاس بھی کئی بار گۓ ، مولنا نے طاہر القادری صاحب کے ادارے کا وزٹ کیا ان کے کام کی تعریف بھی کی
مولنا کو تنظیم اسلامی کے احباب بھی لے گۓ اور مشہور مفسر قرآن نعمان علی خان سمیت ان کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی تھی
مولنا پرویز مشرف کے پاس بھی دعوت دینے گۓ تھے ، مولنا پرویز الہی کی والدہ کے جنازے میں بھی شریک تھے اور بیان بھی کیا تھا ، اب پرویز الہی پی ٹی آئی کا دست راست ہے
مولنا نے پرویز الہی سے کتنئ نذرانے لیے ؟
مولنا ایم کیو ایم والوں کے پاس بھی گۓ تھے اور بیان کر آۓ تھے ، مولنا تو لیاری میں جا کر فرض ادا کر آۓ تھے
ایم کیو ایم سے کتنے نذرانے لیے مولنا نے ؟
مولنا نے اپنے مدرسے کے پاس سے ، ایک بدنام محلے کی عورتوں کو بھی تبلیغ میں لگایا کتنیوں کی شادی کروائی ، حج پہ بھیجا
آخر کیا مفاد تھا ؟
مولنا  گولڑہ پیر نصیر الدین شاہ ( علیہ الرحمۃ ) کے ہاں سے بھی ہو کر آۓ تھے
مولنا نے مری موہڑے شریف کا بھی پھیرا لگایا
کتنے نذرانے لیتے آۓ تھے ؟
مولنا پنجاب یونیورسٹی سے اسلامک یونیورسٹی تک آکر بیان کر چکے ہیں
ق لیگ کے دور میں ارباب رحیم خان نے مولنا کو سندھ اسمبلی بلایا تو  جہاز کا ٹکٹ دینے کی آفر کی ، مولنا نے کہا اگر میں آیا تو اپنے ٹکٹ پر آؤں گا
تمہاری حکومت خود مقروض ہے ، میں ٹکٹ نہیں لوں گا اور یہی ہوا مولنا ذاتی ٹکٹ پہ گۓ تھے
روادری کے اس مجسمے کو نوچنے آج  تربیت سے عاری   گدھ آن پہنچے ہیں
کر گس فیس بک پہ منڈلا رہے ہیں ، گدھوں نے آج بیٹھک لگا لی  ہے کہ  آج کے بعد شاہین کو گدھ کہا جاۓ
رواداری اور امن کے اس پیکر کو نوچنے والی مخلوق کو شکوہ بھی رہتا ہے ملک کو فرقہ واریت چاٹ گئی ہے
آج تک ہم گاؤں بلا تعصب ہر مسلک کے لوگوں کی نماز جنازہ ادا کرتے رہے لیکن آج  سیاسی فرقہ واریت نے اس ملک میں نفرت کی نئی بنیاد رکھ دی ہے
               












Comments

Popular posts from this blog

سیرت النبی کریم قسط 1

مخزن الاخلاق Makhzan Ikhlaq #ikhlaq اخلاق