السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ روزانہ ایک قسط آپ حضرات کی خدمت میں شئیر کی جائے گی ۔ آپ آگے خوب شئیر کریں اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹ میں ضرور کریں۔ *سیرت النبی کریم ﷺ ۔۔۔ قسط: 1* *سرزمینِ عرب اور قومِ عرب کا مختصر جائزہ:* آج سے سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے تذکرہ سے پہلے بہت ضروری ہے کہ آپ کو سرزمین عرب اور عرب قوم اور اس دور کے عمومی حالات سے روشناس کرایا جاۓ، تاکہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے وقت عرب اور دنیا کے حالات کیسے تھے۔ ملک عرب ایک جزیرہ نما ہے، جس کے جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں خلیج فارس و بحیرہ عمان، مغرب میں بحیرہ قلزم ہے، تین اطراف سے پانی میں گھرے اس ملک کے شمال میں شام کا ملک واقع ہے، مجموعی طور پر اس ملک کا اکثر حصہ ریگستانوں اور غیر آباد، بےآب و گیاہ وادیوں پر مشتمل ہے، جبکہ چند علاقے اپنی سرسبزی اور شادابی کے لیے بھی مشھور ہیں۔ طبعی لحاظ سے اس ملک کے پانچ حصے ہیں۔ *یمن:* یمن جزیرہ عرب کا سب سے زرخیز علاقہ
مولانا عمر صاحب پالنپوری رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ زندگی میں کبھی کسی عالم کی برائی مت کرنا اور کسی عالم کی ذات میں کوی عیب مت نکالنا۔۔اگر تم نے کسی عالم کو برا کہا اور اسکے علم کو حقیر سمجھا تو اللہ تمہاری 10دس نسلوں تک کوئ عالم پیدا نہیں کریگا استغفر اللہ👏🏻👏🏻👏🏻 اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے علماء کی توھین کا نتیجہ ۱ ) حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اگر علماء نہ ہوتے تو عوام الناس ڈھور اور ڈنگروں کی سی زندگی گزارتے. ۲ ) *• شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی* نے لکھا ہے کہ اہانت علم اور اہانت اہل علم کفر ہے. ۳ ) *• مولانا گنگوہی* فرماتے ہیں جو علماء ربانین کی حقارت کرتا ہے اس کی قبر کو کھود کر دیکھو اس کا منہ قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے. ۴ ) *• مولانا الیاس صاحب* سے کسی نے شکایت کی کہ حضرت مقامی علماء کام میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں اس پر حضرت نے غصہ سے فرمایا :خبردار آئندہ علماء کی شکایت کرنے سے پرہیز کرو ورنہ تمہارا ایمان پر خاتمہ نہ ہوگا *( مجالس ابرار )* ۵ ) *• حضرت حسن بصری رحمه الله* فرماتے ہیں کہ علماء کرام کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں
دینی و عصری تعلیم کی تقسیم کا ذمہ دار کون؟ مولانا زاہد الراشدی [۲۱، مارچ ۲۰۱۹ء کو جامعہ خیر المدارس ملتان کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کا خلاصہ] بعد الحمد والصلوٰۃ! جامعہ خیر المدارس ملتان میں حاضری میرے لئے سعادت کی بات ہے، یہ ہمارے بزرگوں کی جگہ ہے، رائیس الاخیار حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمہ اللہ تعالیٰ کے فیوض و برکات کا مرکز ہے، آج یہاں ملک بھر کے أخیار کا اجتماع ہے اور اس میں حاضری و شرکت کا موقع فراہم کرنے پر حضرت مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کا شکرگزار ہوں، مجھے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں علماء کرام کی ذمہ داریوں اور ان کو در پیش چیلنجز کے حوالہ سے کچھ عرض کروں، یہ ایک اہم مگر پھیلا ہوا موضوع ہے جس پر گفتگو کے بیسیوں پہلو ہیں جن میں سے صرف ایک پہلو پر چند معروضات پیش کروں گا ، وہ یہ کہ آج دینی مدارس اور کالجوں کے نصاب و نظام کو یکساں بنانے کی بات کی جا رہی ہے اور تقاضہ کیا جا رہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کو یک جا کر کے ایک ہی نصاب و نظام ملک میں رائج کیا جائے، یہ ایک اچھی بات ہے مگر اس سے قبل اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ دونوں تعلیمی نصاب الگ کیوں ہوئ
Comments