Posts

Showing posts from February, 2019

Abbhi Naenden Indian Officer

Image
نندو بھیا ! رہائی مبارک !!!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوشی سے واپسی کا گمان تھا، بہت بوجھل دل کے ساتھ واپس آرہا ہوں، ملکی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کل مجھ سمیت پاکستان کے ہر فرد کا سر فخر سے بلند، اللہ کے دربار میں سرنگوں اور دل پرسکون تھا، مگر شاید من حیث القوم ہمیں زیادہ خوشیاں راس نہیں آتیں، مایوسی نہیں پھیلانا چاہتا، مگر بہت سادہ سی بات ہے کہ انتہائی مایوس کن فیصلہ کیا گیا ہے عمران خان کی جانب سے، جس پر نہ صرف اپوزیشن اور تمام جماعتیں متحد رہیں، بلکہ فوج بھی شانہ بشانہ رہی، ہمارے شاہینوں نے کل کرگسوں کو جیسے زمین بوس کیا، آج ہمارے نیازی نے اپنے پیش رو نیازی کی روایت زندہ کرتے ہوئے ہماری عارضی خوشی سہی، مگر غارت کردی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر جنگی قیدیوں کو واپس کرنا ہی ہوتا ہے، اور جنیوا کنونشن کے لحاظ سے زندہ گرفتار پائلٹ دس دنوں تک قید رکھا جاسکتا ہے، اس کے بعد واپسی ہوتی ہے، میرے خیال میں پاکستان کا کوئی ایک فرد ایسا نہ ہوگا، جو متعینہ مدت تک گرفتار رکھنے کے بعد رہائی پر اعتراض کرتا، مگر یہ کیا ہوا ، کیسے ہوا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی درخواست کے بغ

مخزن الاخلاق Makhzan Ikhlaq #ikhlaq اخلاق

Image
مولانا عمر صاحب پالنپوری رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ زندگی میں کبھی کسی عالم کی برائی مت کرنا اور کسی عالم کی ذات میں کوی عیب مت نکالنا۔۔اگر تم نے کسی عالم کو برا کہا اور اسکے علم کو حقیر سمجھا تو اللہ تمہاری 10دس نسلوں تک کوئ عالم پیدا نہیں کریگا استغفر اللہ👏🏻👏🏻👏🏻 اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے علماء کی توھین کا نتیجہ ۱ ) حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اگر علماء نہ ہوتے تو عوام الناس ڈھور اور ڈنگروں کی سی زندگی گزارتے. ۲ ) *• شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی* نے لکھا ہے کہ اہانت علم اور اہانت اہل علم کفر ہے. ۳ ) *• مولانا گنگوہی* فرماتے ہیں جو علماء ربانین کی حقارت کرتا ہے اس کی قبر کو کھود کر دیکھو اس کا منہ قبلہ سے پھیر دیا جاتا ہے. ۴ ) *• مولانا الیاس صاحب* سے کسی نے شکایت کی کہ حضرت مقامی علماء کام میں ساتھ نہیں دے رہے ہیں اس پر حضرت نے غصہ سے فرمایا :خبردار آئندہ علماء کی شکایت کرنے سے پرہیز کرو ورنہ تمہارا ایمان پر خاتمہ نہ ہوگا             *( مجالس ابرار )* ۵ ) *• حضرت حسن بصری رحمه الله*  فرماتے ہیں کہ علماء کرام کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں

Islamic scholar

Image
جس انسان کا نفس اس درجے مزکی اور مطہر ہوچکا ہو، اس کا قلب اپنے محسنین اور اساتذہ، (جن سے اسے علم و فضل اور صلاح و تقوی بلکہ ایمان میں رسوخ اور عمل میں دوام کی دولت میسر آئی ہو) کی محبت سے کس درجے لبریز ہوگا؟ اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔۔۔! شناوران محبت تو سینکڑوں ہیں مگر جـو ڈوب جائے وه پکـا ہے آشنـائی کـا۔

مولانا زاہد الراشدی صاحب

Image
مولانا فضل الرحمان کیا کر رہے ہیں؟ ✍🏻ازقلم: مولانا زاہدالراشدی صاحب ان دنوں جہاں بھی جا رہا ہوں ایک سوال کا کم و بیش ہر جگہ سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیا کر رہے ہیں اور ان کا رخ کدھر ہے؟ میرا جواب عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ رخ تو ان کا صحیح سمت ہی ہے البتہ رفتار اور لہجے کے بارے میں کبھی کبھی سوچنے لگ جاتا ہوں کہ کیا وہ ضرورت سے زائد تو نہیں ہے؟ ہماری مقتدر قوتوں اور میڈیا دونوں کی یہ مجبوری چلی آرہی ہے کہ ہر الیکشن سے پہلے وہ اس بات کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ قومی سیاست میں دینی حلقوں کے تناسب کو کم سے کم کرنے کا ماحول پیدا کیا جائے، جبکہ الیکشن کے بعد دنیا کو یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ بس یہ دینی حلقوں کا آخری الیکشن تھا، ان کا زور توڑ دیا گیا ہے، قوت ختم کر دی گئی ہے اور ان کے اثرات اب اتنے نہیں رہے کہ وہ کسی قومی یا دینی مسئلہ میں کوئی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ حالیہ الیکشن کے بعد بھی یہ ڈرامہ دہرانا ضروری سمجھا گیا اور پوری دنیا خاص طور پر مغرب کو یہ پیغام بھجوایا گیا کہ قومی سیاست کو دینی رجحانات اور مذہبی قوتوں سے خالی کرا لیا گیا ہے اور اب عالمی استعمار اطمینان ک

انڈیا کے علاقے کا واقعہ

Image
لکھنو بازار میں ایک غریب درزی کی دکان تھی جو ہر جنازے کے لۓ دکان بند کرتے تھے... لوگوں نے کہا کہ اس سے آپ کے کاروبار کا نقصان ہوگا، کہنے لگا کہ علماء سے سنا ہے کہ جو کسی مسلمان کے جنازے پر جاتا ھے کل اس کے جنازے پر لوگوں کا ہجوم ہوگا... میں غریب ہوں نہ زیادہ لوگ مجھے جانتے ہیں تو میرے جنازے پر کون آۓ گا... اس لیے ایک تو مسلمان کا حق سمجھ کر پڑھتا ہوں اور دوسرا یہ کہ شاید اس سے ہی اللہ پاک راضی ہو جائیں اللہ پاک کی شان دیکھیں کہ 1902ء میں مولانا عبدالحئ لکھنوی صاحب کا انتقال ہوا... ریڈیو پر بتلایا گیا، اخبارات میں جنازے کی خبر آگئی.. جنازے کے وقت لاکھوں کا مجمع تھا. پھر بھی بہت سے لوگ انکا جنازہ پڑھے سے محروم رہ گئے جب جنازہ گاہ میں ان کا جنازہ ختم ہوا تو اسی وقت جنازہ گاہ میں ایک دوسرا جنازہ داخل ہوا. اور اعلان ہوا کہ ایک اور عاجز مسلمان کا بھی جنازہ پڑھ کر جائیں... یہ دوسرا جنازہ اس درزی کا تھا... مولانا کے جنازے کے سب لوگ ، بڑے بڑے اللہ والے ، علماء کرام سب نے اس درزی کا جنازہ پڑھا اور پہلے جنازے سے جو لوگ رہ گئے تھے وہ بھی اس میں شامل ہوگئے ۔ اس غریب کا جنازہ تو مولانا کے ج

Online Qur'an Learning

Who is the Qur'an جہاں میں انقلاب آیا ہے قرآن کی تلاوت سے منور ہے جہاں قرآن کے نور و صداقت سے ہواعثمان ذوالنورین کے دل پہ ضیا اس سے علی بن ابن طالب بنے شیر خدا اس سے اس نے ابن قاسم کے عزائم کو ابھارا تھا اس نے غزنوی کے حوصلوں کو ابھارا تھا یہ محبوب کبریا کے دل اطہر پہ اترا تھا ہدایت بن کے آیا تھا زمانے بھر میں چمکا تھا اس قرآن نے خالد کو سیف اللہ بنایا تھا اسی قرآن نے حبشی کی عظمت کو بڑھایا تھا اسی نے طارق ادنٰی کو اعلٰی کر کے چمکا تھا اس نے اندلس پر پرچم اسلام لہرایا تھا اس کو پڑھ کے عثمان نے پیا جام شہادت ہے انوکھی یہ شہادت ہے انوکھی یہ تلاوت ہے ختم ہو جاتی ہے یارو تلاوت سے پریشانی مسائل کا یہی حل ہے سنور جاتی ہے زندگانی https://www.facebook.com/saady9/

محمود شحات

Image
من أجمل اليالي النادره في محافظة الفيوم ولأول مره حضور فضيلة القارئ الشيخ محمود الشحات محمد أنور

شان صدیق اکبر

Image
    اشعار شان صدیق اکبر      اک دن رسول پاک نے اصحاب سے کہا   دیں مال راہ حق میں جو ہوں تم میں مالدار       ارشاد سن کے فرط طرب سے عمر اٹھے       اس روز ان کے پاس تھے درہم کئی ہزار    دل میں یہ کہہ رہے تھے کہ صدیق سے ضرور          بڑھ کر رکھے گا آج قدم میرا راہوار         لائے غرضکہ مال رسول امیں کے پاس            ایثار کی ہے دست نگر ابتدائے کار        پوچھا حضور سرور عالم نے ، اے عمر!    اے وہ کہ جوش حق سے ترے دل کو ہے قرار    رکھا ہے کچھ عیال کی خاطر بھی تو نے کیا؟      مسلم ہے اپنے خویش و اقارب کا حق گزار     کی عرض نصف مال ہے فرزند و زن کا حق        باقی جو ہے وہ ملت بیضا پہ ہے نثار          اتنے میں وہ رفیق نبوت بھی آگیا      جس سے بنائے عشق و محبت ہے استوار          لے آیا اپنے ساتھ وہ مرد وفا سرشت    ہر چیز ، جس سے چشم جہاں میں ہو اعتبار       ملک یمین و درہم و دینار و رخت و جنس           اسپ قمر سم و شتر و قاطر و حمار           بولے حضور، چاہیے فکر عیال بھی         کہنے لگا وہ عشق و محبت کا راز دار      اے تجھ سے دیدئہ مہ و انجم ف

مولانا طارق جمیل

Image
مولانا طارق جمیل صاحب کی شخصیت کو سمجھٸے۔ ۔یہ تحریر انکےلیے ہےجو ہروقت مولاناطارق جمیل صاحب پرتنقید کرتے ہیں ایک بار ضرور پڑھکر دیکھیں۔مولنا طارق جمیل صاحب عمران خان کو وزارت عظمی کی مبارک باد بھی دینے گۓ اور دعوت بھی دی ، یہی ایک داعی حقیقی کا کام ہے ۔ مولنا نے اس ملاقات کا ذکر اپنے بیان میں بھی کیا ہے عمران خان سے مولنا کیا نذر و نیاز لے کر لوٹے ، کوئی ٹائیگر اس کی وضاحت کر دے یا یہ کہہ دے کہ مولنا جتنی بار عمران خان سے ملنے گۓ کسی ادنی مفاد کے لیے گۓ ؟ مولنا عمران خان سے ملنے جائیں تو آسمان سر پہ اٹھا لیا جاتا ہے کہ ایک ربانی عالم عمران خان کے ہاں گۓ ہیں مولنا تو سراج الحق صاحب کے پاس بھی کئی بار گۓ ، مولنا نے طاہر القادری صاحب کے ادارے کا وزٹ کیا ان کے کام کی تعریف بھی کی مولنا کو تنظیم اسلامی کے احباب بھی لے گۓ اور مشہور مفسر قرآن نعمان علی خان سمیت ان کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی تھی مولنا پرویز مشرف کے پاس بھی دعوت دینے گۓ تھے ، مولنا پرویز الہی کی والدہ کے جنازے میں بھی شریک تھے اور بیان بھی کیا تھا ، اب پرویز الہی پی ٹی آئی کا دست راست ہے مولنا نے پرویز الہی سے کتنئ نذ

جامعہ فریدیہ لال مسجد اسلام آباد

Image
عظيم علمی ادارەجامعہ فریدیہ اسلام آبادمیں تقریب ختم بخاری 23 اپریل بروز ہفتہ صبح 9 بجے منعقد ہوگی استاذ العلماء مولانا محمد عبدالعزیز صاحب مديرجامعه فريديه مولانا عبدالغفار صاحب نايب مدير جامعه فريديه مهمان خصوصي ـ عالم باعمل پيرطريقت ،استاد العلماء مولانا محمد حسن صاحب شيخ الحديث جامعه مدنيه جديد لاہور مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی جامعه دارلعلوم زکريا اسلام آباد اور مولانا قاضی عبدالرشید صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے تمام مسلمانوں سے بروقت شرکت کی درخواست ہے جامعہ فریدیہ (لال مسجد) اسلام آباد

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالیٰ

Image
"شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ!" مفتی محمد تقی عثمانی عالم اسلام کے مشہور عالم اور جید فقیہ ہیں۔ آپ کا شمار عالم اسلام کی چند چوٹی کی علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ 1980ء سے 1982ء تک وفاقی شرعی عدالت اور 1982 سے 2002ء تک عدالت عظمی پاکستان کے شریعت ایپلیٹ بینچ کے جج رہے ہیں۔ آپ اسلامی فقہ اکیڈمی، جدہ کے نائب صدر اور جامعہ دارلعلوم، کراچی کے نائب مہتمم بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آٹھ اسلامی بینکوں میں بحیثت مشیر کام کررہے ہیں۔ پیدائش مفتی محمد تقی احمد عثمانی تحریک پاکستان کے کارکن اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے سب سے چھوٹے فرزند اور موجودہ مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔ آپ کی پیدائش سن 1943 میں ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مشہور قصبہ دیوبند میں ہوئی۔ تعلیم آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن کراچی میں حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی صاحب کے قائم کردہ مدرسۂ اشرفیہ میں حاصل کی اور پھر آپ نے اپنے والد بزرگوار کی نگرانی میں دارالعلوم کراچی سے درس نظامی کی تعلیم مکم

جامعہ کا مختصر تعارف

جامعہ عمر خطاب شنکیاری مانسہرہ 

فخر پاکستان "ڈاکٹر شہناز لغاری"

Image
فخرِ پاکستان ڈاکٹر شہناز لغاری (دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ)۔ "جب جنرل مشرف نے مجھے  باحجاب دیکھا"  تو بولے کہ شہناز حجاب اتار دو تم ایک پائلٹ ہو تو اس نڈر پائلٹ نے جواب دیا کہ جنرل صاحب ’’میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی، وہاں حجاب لباس کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ سو شروع ہی سے حجاب لیا. ہاں شعوری طور پر حجاب کی سمجھ آج سے پندرہ سال پہلے آئی جب خود قرآن کو اپنی آنکھوں سے پڑھنا اورسمجھنا شروع کیا. ہم جس ماحول میں پروان چڑھے وہاں حیا اور حجاب ہماری گھٹیوں میں ڈالا گیا تھا۔ سو الحمدللہ کبھی حجاب بوجھ نہیں لگا. حجاب کی وجہ سے کبھی کوئی پریشانی یا رکاوٹ نہیں آئی بلکہ میرا تجربہ قران کی اس آیت کے مترادف رہا ’’تم پہچان لی جاو اور ستائی نہ جاو‘‘ الحمدللہ! حجاب نے میری راہ میں کبھی کوئی مشکل نہیں کھڑی کی بلکہ میں نے اس کی بدولت ہرجگہ عزت اور احترام پایا. اک واقعہ سنانا چاہوں گی، پرویز مشرف دور میں پاک فوج کی ’ایکسپو ایکسپو2001‘ منعقد ہوئی تھی، یہ ایک بڑی گیدرنگ تھی۔ اس کی تقریب میں واحد باحجاب میں ہی تھی، کچھ خواتین ( آفیسرز کی بیگمات ) نے اشاروں کنایوں میں احساس دلایا کہ ایسی جگہوں پر

حج کا مجموعہ خرچ (سروے کے مطابق)

Image
سعودی عرب میں کچھ عرصہ رہنے کے سبب یہ حساب کتاب کرنے کے قابل ہوا ہوں، ملاحظہ فرمائیں : جدہ یا مدینہ کا لاہور سے ریٹرن ٹکٹ 1000 ریال تک مل سکتا ہے. مدینہ میں سو ریال اور مکہ میں 250 ریال تک فی دن مناسب ہوٹل مل سکتا ہے. پندرہ دن کے حساب سے 250*15+100*15= 5250 ریال ایک فرد کا پندرہ دن کا کھانا پینا بہت اچھے معیار کا زیادہ سے زیادہ 400-500 ریال. مکہ سے مدینہ اچھے معیار کی وین کا کرایہ 60 ریال، واپسی ملاکر 120 ریال، ایئرپورٹ سے ہوٹل آنا جانا بھی شامل کر لیں تو زیادہ سے زیادہ 300-400 ریال. سب ملا کر زیادہ سے زیادہ 7150 ریال تک خرچہ ہے. مکہ میں منی و عرفات وغیرہ کی بسیں ویسے تو مفت چلتی ہیں لیکن ان کا بھی خرچہ شامل کرلو تو حج کا خرچ 7500 ریال سے زیادہ نہیں ہوسکتا. پاکستانی روپے میں 279،000 روپے کا حج جس میں حکومت کی طرف سے کوئ سبسڈی نہ دی جائے. حکومت مانگ رہی ہے 430،000 ہزار روپے تقریباً. یہ سارا خرچ بھی حج سے 6 ماہ پہلے لے کر بنکوں میں رکھا جاتا ہے اور اس پر سود کمایا جاتا ہے۔ حکومت حج سے کمائی کررہی ہے، سود بھی وصول کر رہی ہے، کجا یہ کہ سبسڈی دے. اب بھی اگر کوئی عمران کی ا